بھارت: آئی بی، سی بی آئی، را کی ناقص کارکردگی پر مودی مایوس

01 اپریل ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) بھارت کے تین بڑے اداروں آئی بی، سی بی آئی اور آر اے ڈبلیو را میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان۔ وزیراعظم ہند نے تینوں اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔ لوک سبھا میں وزیراعظم نے تینوں اداروں کے بارے میں کہا کہ دو برسوں سے چین اور پاکستان اور عرب دنیا کے حوالے سے اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے ہمارے ادارے کوئی مثبت رپورٹ دینے سے قاصر نظر آتے ہیں، لوک سبھا نے اس حوالے سے وزیراعظم کو اختیار دیا ہے کہ وہ آئین اور قانون کو سامنے رکھتے ہوئے حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں، کہا جارہا ہے ماہانہ کروڑوں روپیہ ان اداروں پر خرچ ہورہے ہیں لیکن نتیجہ صفر نظر آرہا ہے۔ وزیراعظم ہند نے کہا، آئی پی اور را چین اور پاکستان کی صورت حال سے خاصے پیچھے نظر آرہی ہیں، را نے سال2022ء میں چین کے حوالے سے ایک نیا جاسوسی سسٹم ڈھائی ارب کی لاگت سے تیار کیا۔ ساڑھے تین ہزار انٹر ناٹ ماہر رکھے گئے لیکن کوئی اہم معلومات نہیں دی جاسکی ہیں۔ آئی بی کے بارے میں وزیراعظم نے کہا، یہ لوگ صرف سیر کرتے ہیں اور باخبر نہیں، آئی بی بھارت کے اندر20کروڑ غیر ملکیوں کے بارے میں بھی صحیح طور پر آگاہ نہیں ہے۔