اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانی کے وسائل کے موثر استعمال کویقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے، پانی کیلئے بجٹ کیلئے مجموعی قومی پیداوار کا کم سے کم 15فیصد حصہ مقرر کرنے سے ہی ہم اپنی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں محسن لغاری کی جانب سے سندھ طاس معاہدے میں تبدیلی سے متعلق بھارتی مکتوب کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس پرانہوں نے ایوان کو بتایا کہ بھارت نے اس حوالے سے جب ہمیں مکتوب لکھا تو اس پر ہم نے ایک ڈرافٹ بنا کرفوری طور پر وزیراعظم کو مطلع کیا ، یہ ڈرافٹ 90 روز میں مکمل کرکے بھیجنا ہے، اس حوالے سے آج بھی ایک اجلاس ہورہا ہے اگرمعزز رکن چاہئیں تو وہ اس اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح اس لئے زیادہ ہے کہ ہم اپنے وسائل کو استعمال نہیں کررہے ہیں، ہمارے پاس 130ملین ایکڑ فٹ پانی ہے اور ہم صرف 13ملین ایکڑ فٹ پانی استعمال کررہے ہیں، بھاشا ، دیامر اورمہمند ڈیم کی تکمیل سے ہم 30 سے 35فیصد پانی استعمال کرسکیں گے۔ میری اسحاق ڈارسے بھی درخواست ہے کہ وہ اس حوالے سے ایک قرارداد ایوان میں پیش کریں جس میں مطالبہ ہو کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے بجٹ میں جی ڈی پی کا کم سے کم 15فیصد حصہ مختص کیا جائے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...