پاکستان کے ڈیموکریسی سمٹ میں عدم شرکت پر افسوس ہے ،امریکا

01 اپریل ، 2023

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے ڈیمو کریسی سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ گہری سکیورٹی پارٹنرشپ ہے، جمہوریت،انسانی حقوق،آزادی اظہار اور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمٹ کے حوالے سے پاکستان فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کی شمولیت نہ کرنے پر افسوس ہے لیکن پھر بھی پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان بہت سے ایشیوز پر مل کر کام کرتے ہیں۔