بھارت میں ایک روز میں کورونا کے 3ہزار نئے کیس

01 اپریل ، 2023

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں ایک روز میں کورونا کے 3ہزار 95کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کی طرف سےگزشتہ روزجاری کیے گئے اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے 3ہزار 95 نئے کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 15ہزار208ہو گئی ہے۔ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5لاکھ 30ہزار 867ہو گئی ہے ۔