اعلی ٰ افسران گیلریوں سے غائب معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد

01 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) بیوروکریسی کرتا دھرتا نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور وقفہ سوالات کی کاروائی کے دوران کئی وزارتوں کے گریڈ بیس کے افسر گیلری میں موجود نہیں تھے۔ ایک روز قبل ہی وزیر اعظم نے سپیکر کو یقین د ہانی کرائی تھی کہ جس وزارت کا بزنس ہو گا اس کا کم ازکم گریڈ بیس کا افسر نوٹس لینے کیلئے موجود ہوگا۔ سپیکر نے جمعہ کے روز ہدایت کی کہ چیک کریں کہ جن وزارتوں کے سوالات ہیں ان سب کے گریڈ بیس کے افسر موجود ہیں یا نہیں۔ وزیر پار لیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے چیک کرکے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ آج صرف ایک وزارت کا گریڈ 20 کا افسر یہاں موجود ہے۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ان وزارتوں کے سیکرٹریز کے خلاف کاروائی ہونی چاہیےجن کے افسران غیر حاضر ہیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کاروائی کیلئےاجلاس میں غیر حاضر افسران کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا۔سپیکر نے ہدا یت کی کہ وزارت پارلیمانی امور اپنے سطح پر بھی کاروائی کرے۔قبل ازیں عالیہ کا مران نے بھی سپیکر سے کہا کہ گیلر یوں میں افسروں کو چیک کیا جا ئے۔