امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9فوجی ہلاک

01 اپریل ، 2023

واشنگٹن(این این آئی ) امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں۔