لندن (سعید نیازی) برمنگھم میں کنگز ہیتھ کے علاقے میں بدھ کی شب نماز پڑھ کر گھر جانے والے73سالہ بزرگ کو حملہ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، جن کی عمر16,16برس بتائی گئی ہیں۔ یارک روڈ پر رات گیارہ بجے پیش آنے ولے اس واقعہ میں بزرگ کا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا اور چہرے پر بھی زخم آئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بزرگ کو پیچھے سے لات رسید کی گئی تھی۔ پولیس نے اس سے قبل ایجباسٹن اور ایلنگ میں دو مسلمان بزرگوں کو آگ لگانے کے واقعات سے اس واقعہ کے تعلق کو مسترد کیا تھا۔ مقامی بزنس مین جنید حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے واقعات کا ہمارے گھر کی دہلیز پر پیش آنا خوفزدہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے سبب لوگ رات میں تاخیر سے مسجد سے فارغ ہوکر اکیلے گھر جاتے ہیں، اب بزرگوں کو اکیلے مسجد سے آنے کے لیے دوبار سوچنا ہوگا۔ دوسری طرف کنگز ہیتھ مسجد کے رضاکاروں نے رات تاخیر سے گھر واپس جانے والوں کی حفاظت کے لیے قریبی سڑکوں پر گشت کرنا بھی شروع کردیا ہے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...