سیالکوٹ اس وقت امپورٹڈ فقیروں کے نرغے میں ہے،خواجہ آصف

01 اپریل ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اس وقت امپورٹڈ فقیروں کے نرغے میں ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور نوجوان لڑکیاں شامل ہیں مرد کم نظر آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے روڈ پر مقامی ہوٹل میں سیالکوٹ ویلفیئر کونسل کے افطار ڈنر سے دوران خطاب میں کیا۔اس موقع پر کوآرڈی نیٹر کونسل میاں شاہد نصیر،عبد الرحمن، منیب عمر،شیخ وقاص،شہباز صائم،شیخ سیف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی موجودگی کے باوجود سیالکوٹ پوری طرح بھیک مانگنے والے افراد کے چنگل میں ہے۔