کشکول لے کر کابل حکومت کے پاس جانا چاہیے، سینیٹ اجلاس کی جھلکیاں

01 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کے جمعہ کو اجلاس کے دوران دوست محمد نے بڑی جذاتی تقریر کی انکی تقریر کے دوران استعمال کیے گے متعدد الفاظ حکومتیارکان کے احتجاج پر حذف کر دیئے گے ۔ دوست محمد نے تجویز پیش کی کہ حکومت کشکول لے کر کابل حکومت کے پاس جانا چایئے۔ ان کے پاس زرمبادلہ زیادہ ہے ۔چیئرمین سینٹ نے بار بار فیضل جاوید سے کہا دیگر ساتھیوں کو بھی تقریر کرنے دیں ماحول کو خراب نہ کر یں ۔مولانا فیض محمد نے کہا کہ اسلام نے جتنی عزت اسلام نے دی ہے کس مذہب نے نہیں دی ۔بلوچستان کے سینٹرز نے صوبہ میں سست روی سے مردم شماری کا شکوہ کیا اور مطالبہ کیا کہ مردم شماری میں ایک ما کی توسیع کےچیئرمین سینیٹ وزیر اعظم سے بات کریں۔ پی ٹی آئی کے سینٹرز نے اپنی تقریر میں اظہر مشوانی کے 10 دن سے لاپتہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا صدر افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ۔ہر بار ایجنڈہ میں ان کی تقریر پر شکریہ، قراداد آ جاتی ہے آپ اس پر بحث کرا کے اس کو ختم کریں ۔