ترقی میں این جی اوز کا کردار نمایاں ہے،سیکرٹری سماجی بہبود

01 اپریل ، 2023

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) سیکرٹری سماجی بہبود ظہیرالدین قریشی نے کہا ہے کہ معاشرتی فلاح اور ترقی میں این جی اوز کا کردار نمایاں ہے،این جی اوز کو روایتی شعبوں کے علاوہ نئے پروگراموں پر کام کرنے چاہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی ،قومی اور ریاستی این جی اوز کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نیشنل اور انٹرنیشنل تنظیموں کی ایک میٹنگ محکموں سوشل ویلفیئر کے آفیسران کے ساتھ کمیٹی روم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی اجلاس کی صدارت سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کی۔ نیشنل اور انٹرنیشنل تنظیموں اسلامک ریلیف،ہیلپنگ ہینڈ،باغبان، ریڈ فاؤنڈیشن الخدمت اور مسلم ہینڈز نے کفالت ییوگان اور یتیم بچوں کی کفالت اور خود انحصاری کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ لوکل تنظیموں، اے ڈی او تحریک سماجی بہبود اٹھمقام، پنجاب ویلفیئر المصطفی ویلفیئر ایس او ایس ہمدرد ویلفیئر طیب ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے فلاحی اور اپنی مدد آپ کے منصوبہ جات پر بریفنگ دی۔ تمام شرکا نے اس میٹنگ انعقاد کے اقدام قابل تحسین قرار دیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالواحد خان این جی اوز کی خدمات کو سراہا اور قوانین اور قواعد سے بھی شرکا کو روشناس کروایا۔