میرپور (جنگ نیوز) آزادکشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک اور وزیر فیز یکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر نہ کوئی قوم اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتے ہیں ۔آزادکشمیر میں معیاری اور بامقصد تعلیم کے لیے اساتذہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت نئی نسل کی تعلیم و تربیت ان خطوط پر کریں جس کی اس وقت ملک و قوم اور مذہب کو ضرورت ہے ۔آزاد کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کو فیڈرل بورڈ کی طرز پر ایک مثالی تعلیمی بورڈ میں بدلیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے آزاد کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے مہمان خصوصی آزادکشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نذر حسین چوہدری نے کی ۔وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ اس وقت آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ فیڈرل بورڈ کے بعد پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے اور اس حوالے سے آزادکشمیر کا لٹریسی ریٹ بھی پہلے نمبر پر ہے ۔ ہم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس ادارے کی ساکھ بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اس کے وسائل کو بہتر کیا جائے ۔انھوں نے کہاکہ اگرچہ ریاست میں اس وقت نامساعد معاشی حالات ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔
بیجنگچین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای 29 نومبر کو امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے...