سرکاری اداروں میں معیاری تعلیم کے اقدامات کر ر ہے ہیں، افتخار خان

01 اپریل ، 2023

آٹھ مقام(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دنجر میں سالانہ رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،صدر معلم محمد رفیق صمد نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ افتخار خان مہمان خصوصی تھے ۔ اساتذہ ،طلباء ،بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کونسلر راجہ افتخار خان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ سٹاف کی کمی پوری کرنے کے ساتھ مکانیت کے مسائل کو بھی حل کریں گے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر سرکاری سکولز میں کتب بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ آزادکشمیر میں تعلیم کا معیار بہتر بنا جا رہا ہے۔ میڑک تک تعلیم مفت اور لازمی قرار دی جائے گی۔ یونیورسٹی کیمپس نیلم کے ڈائریکٹر اعجاز الاسلام ،پروفیسر ناصر شفیق ، چیئرمین یوسی سالخلہ راجہ کامدار خان ،نذیر بٹ ،محمد اشرف ماگرے ،شیخ کرامت حسین ،مرتضی ماگرے ،شرافت شیخ،راجہ مشکور خان ،خواجہ غلام رسول ،چوہدری اعجاز ،نوشیروان میر ،چوہدری قاسم ضیاء و دیگر نے بھی شرکت کی۔