ٹمبر مافیاکیخلاف نون بنگلہ کمپارٹمنٹ میں کارروائی، کائل کی لکڑی ضبط

01 اپریل ، 2023

چکار (ایجنسیاں ) محکمہ جنگلات چکار کا ڈی ایف او ارشد خان کے زیر نگرانی ٹمبر مافیا کے خلاف نون بنگلہ کمپارٹمنٹ میں بڑی کاروائی ہزاروں روپے مالیت کی کائل کی لکڑی معہ ملزمان اور گاڑی ضبط کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے ٹمبرمافیا کے خلاف وسع پیمانے کا أغاز کرتے ہوے نون بگلہ کمپارٹمنٹ سے ہزاروں روپے کی لکڑی جو کہ گاڑی نمبر کیو اے بی 7601 لوڈر چیپ جس ملزم واجد ساکنہ ڈنہ کھاوڑہ مظفرأباد چلا رہا تھا اپنے ساتھی شراز کے ساتھ موقع پہ لوڈ لکڑی سمیت محکمہ کے ہتھے چڑھ گیا محکمہ نے گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے مظفرأباد یوٹی اور ملزمان کو تھانہ پولیس چکار کے حوالے کردیا ملزمان کے دیگر چار ساتھی ریکی کرنے والا موٹرسائیکل موقع پہ چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیباب ہوگے لکڑی نون بنگلہ سے ڈنہ کھاوڑہ سمگل کی جارہی تھی۔