قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کیویز کے کنسلٹنٹ مقرر

01 اپریل ، 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشاق کو باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیویز بورڈ کی جانب سے ثقلین مشتاق سے رابطہ کیا گیا جس میں ان کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا، کیویز بورڈ کی جانب سے ثقلین مشتاق کو کہا گیا کہ آپ کی کوچنگ میں پاکستان نے اچھے رزلٹس دئیے، پاکستانی ٹیم کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے اس لئے آپ کی خدمات درکار ہیں۔جس پرسابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کر لی۔