کراچی/اسلام آباد(این این آئی) اے این ایف نے کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سعودیہ جانے والے ملزم سے 800 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جسے مہارت کے ساتھ کتابوں میں چھپایا گیا تھا۔ حکام نے کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد 26 نمبر چونگی کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس اور ایک کلو200گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ کارروائی میں2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملتان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیرشاہ ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا۔...
لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے، انہیں یہ تکلیف...
راولپنڈیسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری...
راولپنڈینگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹ کرنے کی سہولت...
اسلام آ باد پاک فوج کی جانب سے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہدا کی یاد میں خصوصی نظم جاری کردی...
کراچی نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ گورننس کو بہتر بناناہوگا،میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم...
لاہور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں...
پشاورپشاور کے علاقے سے نجی سکول کے طالبعلم کوتاوان کیلئے ملزمان نے سوزوکی میں اغوا کرلیا تاہم پولیس اور...