2افرادگرفتار، ایک من 15کلو گرام گٹکا اور ماوا برآمد

01 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے گٹکا ،ماوا کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان جنید اور کبیر کو گرفتار کر کے ایک من 15 کلو گرام ماوا برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر حب چوکی بلوچستان سے 3 بوروں میں گٹکا ماوا لارہے تھے ۔