کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-22 میں پروگریسو پینل نے مسلسل پانچویں مرتبہ کلین سوئپ کرلیا۔ صدر کے عہدے پر شاہد اقبال پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے ، نائب صدر کی دو نشستوں پر اعجاز شیخ اور جاوید قریشی منتخب ہوئے ۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فہیم صدیقی، خازن کے عہدے پر رانا لیاقت، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر یونس آفریدی اور سمیر قریشی بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر عامر شیخ، ایم اظہر، محمد قمر خان، مدثر غفور، شعیب برنی، سمیرا ججہ اور زاہد فخری کامیاب ہوئے الیکشن کمیٹی کے مطابق مندوبین کی 25 نشستوں پر بھی پروگریسیو پینل کے ہی تمام امیدوار کامیاب ہوئے۔ کراچی پریس کلب میں ہفتے کو منعقدہ انتخابات معروف سماجی شخصیت کرامت علی کی سربراہی میں قائم کردہ الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں ہوئے دیگر ارکان میں ا سد بٹ، مہناز رحمان، معروف مزدور رہنما ناصر منصور، فیصل صدیقی، زہرہ خان، قاضی خضر، سعید بلوچ اور ذوالفقار شاہ شامل تھے۔ فیصل ایدھی الیکشن کمیٹی کی طرف سے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں شریک رہے۔
کراچیگارڈن کے علاقے سے مبینہ طور پراغواء ہونے والے بچوں کی تلاش کے تناظر میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن دھوبی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر کمشنر کراچی سے جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں دودھ...
کراچی کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رفیق مارا اور جوائنٹ سیکریٹری محمد سلیمان مُنرائی...
کراچی ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور رضی، مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ نے اپنے مشترکہ بیان...
کراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی ڈکیت گینگ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے...
کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی جامعات کی خود مختاری پر حملہ کر کے وہ کام کر...
کراچی نیو ٹاون کے علاقے سے اغوا کیے جانیوالے شہری کی لاش پلاسٹک کے ڈرم سے مل گئی،پولیس نے مقتول کے ہم زلف کو...
کراچی کورنگی مدینہ کالونی میں نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون...