اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابراراللہ نے کہا ہے کہ سگریٹ ڈبی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں غلط اعداد و شمار پیش کرکے مقامی تمباکو صنعت کو ختم کرنا چاہتی ہیں،ملٹی نیشنل کمپنیاں نامعلوم کاشتکاروں کے نام سے پریس کانفرنس نشر کرکے حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں تاکہ تمباکو مارکیٹ پر ملٹی نیشنل کمپنیاں قابض رہیں، کاشتکار کسی طرح سگریٹ ڈبی پر نافذ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو تمباکو پتے پر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ تمباکو پتے پر ٹیکس سے مقامی صنعت کار ختم اور کاشتکار و مزدور بے روزگار ہو جائیں گے، تمام کاشتکار ملٹی نیشنل کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے،صدر محنت کش لیبر فیڈریشن ابراراللہ نے سیکرٹری کسان بورڈ پاکستان عبدالصمد صافی،چئیرمین ٹوبیکو گرورز ایسوسی لیاقت یوسف زئی، جنرل سیکرٹری سرحدایگریکلچرل اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن حسین آحمد ،صدر انجمن تحفظ حقوق کاشت کاران نعمت شاہ روغانی سمیت دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ سے معیشت مضبوط ہوگی ،کاشتکار پہلے سے تباہ حال ہیں مزید گنجائش کاشتکار میں نہیں،کاشتکار سگریٹ ڈبی پر نافذ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو تمباکو پتے پر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
اسلام آ باد پاکستان کرکٹ بورڈ آ ج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورسز منعقد کررہا ہے۔
اسلام آباد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم...
اسلام آباد پاکستان واپڈا نے 34ویں نیشنل گیمز میں ٹینس کے ایونٹ میں5 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل...
اسلام آ باد ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بلاسٹرز کو 78رنز سے شکست...
اسلام آباد پاکستان کی خاتون بیٹر بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا بیس فیصد...
اسلام آ باد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس دو روزہ دورے پر آ ج...
اسلام آ باد 34ویں نیشنل گیمز2023ء میں پنجاب کے دستے نےو مزید 2 میڈلز کا اضافہ کر دیا۔ کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز...
راولپنڈ ی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اس وقت ہر کی اوپن مارکیٹ میںآلو 90...