صرف ترازوہی کراچی کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی کا نشان ہے، حافظ نعیم

09 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ صرف ترازوہی کراچی کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی کا نشان ہے، 15جنوری کوبلدیاتی انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی پر بھرپو اعتماد کرتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ دیے،18اپریل کو خالی نشستوں کے انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوا ر کامیاب ہوں ،پیپلزپارٹی نے آر او اورڈی آراوز کے ساتھ مل کر عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنا شروع کردیا، 5400والے جماعت اسلامی کے امیدوار کے ووٹ تبدیل کر کے 1030ووٹ کردیے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کو نمبر ون بنادیا،بلاول بھٹو زرداری سن لیں کراچی کو جاگیرداروں اور وڈیروں کی اوطاق نہیں بننے دیں گے،میئر تو صرف جماعت اسلامی کا ہی بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت اتحاد ٹاؤن یوسی 2میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔