سندھ میں ہونیوالی مردم شماری تاحال درست سمت میں نہیں،سعیدغنی

09 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والی مردم شماری تاحال درست سمت میں نہیں ہے اور اس کی تاریخ کو 10 اپریل سے بھی آگے بڑھانا ہوگا۔جس طرح عمران خان کی ضد ہے کہ اسے وزیراعظم بنایاجائے اسی طرح حافظ نعیم الرحمان کی ضد ہے کہ انہیں میئربنایاجائے۔حافظ صاحب کوشاید الیکشن سے پہلے کسی نے بتایاتھا کہ آپ میئربن رہے ہیں جوبات سچ نہیں نکلی۔ ان کوہماری عددی اکثریت دیکھ کرہماراساتھ دیناچاہئے، حافظ صاحب آتے اوربولتے میئر آپ کاڈپٹی میئرہماراآئیں ملکرکراچی کی خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے پریس کلب کے دورے اور اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کیا۔