ہتھنی نورجہاں کی طبیعت پہلے سے بہتر

09 اپریل ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر کی بیمار ’’ ہتھنی نورجہاں‘‘ کی طبیعت اب پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے، جب کہ ’’نورجہاں اور ہتھنی مد ھوبالا‘‘ کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہفتے کو یہاں چڑیا گھر میں نورجہاں کا طبی معائنہ کیا، نورجہاں کئی ماہ سے بیمارتھی،لیکن علاج شروع ہونے کے بعد اب اس کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے۔