شہادت حضرت علیؑ پر مجلس آج ہو گی

09 اپریل ، 2023

کراچی ( پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق سید محمد مجتبیٰ وپسران کی جانب سے مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ اتوار 9اپریل کو 10بجے شب امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر ماجد رضا عابدی خطاب کرینگے بعد ختم مجلس جلوس علم وتابو ت برآمد ہو گا جس میں شہر کی ممتاز انجمنیں نوحہ خوانی کریں گی۔ جلوس کا اختتام B-10بلاک 20انچولی سوسائٹی میں ہو گا۔