اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرہ نہ رکھنے والا ایس ایچ او معطل ہوگا

09 اپریل ، 2023

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے تینوں زون کے ایس ایچ اوز کو اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں وائرلیس کے ذریعے بھی تمام تھانہ جات کو یہ حکم نوٹ کرایا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ ہر صورت لگائے جائیں۔ باڈی کے ساتھ کیمرے نہ لگانے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔