بینکوں، اے ٹی ایمز سے کیش لیکر نکلنے والوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

09 اپریل ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے منگھو پیر روڈ پاک کالونی میں مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بینکوں اور اے ٹی ایمز سے کیش لیکر نکلنے والے اشخاص کو لوٹنے اور دیگر اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحہ، نقدی و موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان کے ایک ساتھی کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں سید دیدار شاہ ولد سید علی سرور شاہ اور محمد عمر ولد ساون خان شامل ہیں۔