اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)دفاع پاکستان کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین کونسل مولانا حامد الحق حقانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین مولانا محمد احمد لدھیانوی سربراہ اہلسنت والجماعت ، مولانا فضل الرحمان خلیل امیر مشائخ و علما کونسل،عبد اللہ حمید گل تحریک جوانان پاکستان ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ، مولانا پیر مظہر شاہ رکن آزاد کشمیر اسمبلی، پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما شیخ محمد اقبال، مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا سید عتیق الرحمان شاہ،مسیحی برادری کی نمائندگی بشپ نذیر عالم، سکھ برادری کی نمائندگی سردار پرتاب سنگھ، اشاعت والتوحید کے رہنما مولانا اشرف علی، قبائل موومنٹ کے مولانا اسد اللہ حقانی، جمعیت علما اسلام(س)کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا عبد القدوس نقشبندی، مولانا ایوب خان ثاقب، مولانا عبد الحئی حقانی، حافظ عبد الرفیع، مولانا اعظم حسین ،قاری آمین الحسنات،اہلسنت والجماعت کے مولانا عطا محمد دیشانی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کواس وقت مختلف چیلنجزدرپیش ہیں،بیرونی دشمن کے ساتھ اندرونی سازشیں بھی ملک کوعدم استحکام کاشکارکررہی ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھتاجا رہا ہے۔ معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں جکڑاہوا ہے ۔ چندارب ڈالرکے لیے آئی ایم ایف ہمیں ناک سے لکیریں نکلوارہاہے۔پروپیگنڈہ اورمیڈیاوارکے ذریعے جھوٹ اورفساد پھیلایاجارہاہے جس سے ملک میں انتشاربڑھ رہاہے ۔ ملک میں ذاتی سیاست کیلئے ریاست اور پوری قوم کو قربان کیا جا رہا ہے جو اس فورم کو کسی صورت قبول نہیں۔سیاسی فرقہ واریت فسادکی شکل اختیارکرچکی ہے جس کی وجہ سے قوم تقسیم کا شکارہے ۔سیاست کودشمنی کا رنگ دینگے تو ایسا طوفان برپا ہوگا جو پورے سسٹم کو تباہ و برباد کر دیگا۔ ہماری آزادی، خودمختاری اور سالمیت خطرے میں ہے۔ہمیں پاکستان کی نظریاتی اور دفاعی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایسی حکمت عملی کی بنیاد رکھنی ہے جو ہماری آزادی، خودمختاری، قومی وقار اور قومی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہو۔حالات اب یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں متعلق عوام میں زہر گھولا جا رہا ہے ملک کوخدانخواستہ شام اورعراق بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں ملک کے ایٹمی اثاثوں پرانگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ غیرملکی ایجنٹ کھلم کھلا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال زلمے خلیل زاد ہیں جو براہ راست اندرونی پاکستانی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم فوری سنبھل جائیں اور معاملات سڑکوں پر طے کرنے کے بجائے متعلقہ ایوانوں میں حل ہوں اسی میں سب کی بہتری ہوگی مسائل تصادم سے نہیں بلکہ مقالمہ سے حل کیے جائیں ۔
جدہ اس سال مسجد نمرہ سے خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دینگےمسجد الحرام اور مسجد نبوی میں...
کراچی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا...
کراچی ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا، مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
کراچی امریکی خواتین میں ملک چھوڑنے کا رجحان بڑھنے لگا، ٹرمپ کی سیاست بھی اہم وجہ، خواتین کے حقوق اور سیاسی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے...
نیویارک امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق، سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے دونوں...
مکہ مکرمہ اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نےمکہ مکرمہ کی مساجد کے اماموں اور...