با ڑ ہ ،خیبر، ہنگو ( نمائندگان جنگ )تحصیل باڑہ میں روڈ سائیڈ پر نصب بارود پھٹنے سے سیکورٹی فورسز گاڑی دھماکے کی زد میں اکرگاڑی میں سوار صوبیدا سمیت دو اہلکار شہید اورچار دیگراہلکار زخمی ہوگئےجبکہ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل غنڈی قبرستان کے ساتھ روڈ سائیڈ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید جبکہ چار دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ابادی نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ اورکزئی میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر طیب عبد اللہ کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے غل زختان میں جلیل اور شناب کباڑ اکٹھا کر رہے تھے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
کراچی جمعرات کی شب کراچی کے بڑے کال سینڑوں میں سے ایک سینٹر جو گلشن اقبال میں ہے وہاں نیشنل سائبر کرائم...
کراچیامریکا کی سالانہ انسدادِ دہشت گردی کی رپورٹ میں ایک بار پھر افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے خطرات کا سب...
کراچی’’بنیان مرصوص معرکۂ حق‘‘ قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے،...
چنئی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حکومت سازی کے عمل پر تنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر کیخلاف سپریم کورٹ میں دوسری...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل...
اسلام آباد مدرز ڈے ،2026پانچ کروڑ مائیں، پاکستان کی ترقی کی بنیاد، پلس کنسلٹنٹ کی رپورٹ میں با ہمت ماؤں کو...
کراچی ایران جنگ، امریکا اور اتحادیوں میں بڑھتی دراڑیں، عالمی اعتماد متاثر،ٹرمپ کی پالیسیوں سے نیٹو میں بے...
کراچی گلشن معمار، پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود...