لاہور(پی پی آ ئی)بھارتی حکومت نے ’بیساکھی ‘کا تہوارمنانے کیلئے پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق سکھ یاتری اب واہگہ بارڈر کے ذریعے پیدل پاکستان میں داخل ہوں گے اور پھر بس سے ننکانہ صاحب جائیں گے وہاں سے وہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال بھارتی یاتریوں کو مشترکہ چیک پوسٹ سے بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر تک لے جایا گیا تھا۔ بارڈر سے خصوصی ٹرینوں میں ننکانہ صاحب لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں سکھ یاتریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سردار امیر سنگھ نے کہا کہ اس سال خصوصی ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں اور یاتریوں کو بسوں کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور دیگر مقامات پر لے جایا جائے گا۔سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے اور 18اپریل کو بھارت واپس جائیں گے۔بیساکھی کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔
کراچی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہے کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو...
کراچی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے، 9فلسطینی شہید ہوگئے۔ مصر میں حماس و دیگر فلسطینی...
کراچی اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی کی تیاری، سپر ایپ بنانے کا منصوبہ، چیٹ جی پی ٹی ایپ کو محض...
کراچی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایاٹا ٹیم 8...
کراچی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری وعدے کا دعویٰ، ماہرین نے سوال اٹھا دیے۔ جوہری امور کے ماہرین اور سابق امریکی...
کراچی وفاقی محتسب نے ایک اہم فیصلے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ جناح پوسٹ...
کراچی گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں ملک میں سب سے کم ہیں۔ خیبر...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل بعض خدشات لاحق تھے۔ سینئر...