اسلام آباد (فاروق اقدس/خصوصی رپورٹ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں اور ڈائیلاگ شروع کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ یہ تو نہیں معلوم ہو سکا کہ انہیں یہ کردار کس نے تفویض کیا ہے یا پھر وہ اپنے طور پر یہ کوشش کریں گے، تاہم امکانی طور پر وہ اس حوالے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز دو سے تین روز تک کرسکتے ہیں۔ آصف علی زرداری جو اسلام آباد میں واقع بلاول ہائوس میں سکونت پذیر ہوں گے ان کے اسلام آباد میں قیام کے دورانیہ کا انحصار ان کی مصروفیات میں پیشرفت اور نتائج کی امیدوں پر ہوگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انہوں نے ماضی قریب میں پنجاب کی صورتحال میں بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا البتہ اس کی نوعیت مختلف تھی، تاہم محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں اپنے دیرینہ اور قابل اعتماد ساتھی سردار فاروق خان لغاری کو صدر بنوانے کیلئے انہوں نے جو کردار ادا کیا تھا اس کا کریڈٹ محترمہ بینظیر بھٹو آصف زرداری کو ہی دیتی تھیں اور اپنی مفاہمتی سرگرمیوں کے حوالے سے ہی انہیں مفاہمت کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔
جدہ اس سال مسجد نمرہ سے خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دینگےمسجد الحرام اور مسجد نبوی میں...
کراچی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا...
کراچی ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا، مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
کراچی امریکی خواتین میں ملک چھوڑنے کا رجحان بڑھنے لگا، ٹرمپ کی سیاست بھی اہم وجہ، خواتین کے حقوق اور سیاسی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے...
نیویارک امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق، سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے دونوں...
مکہ مکرمہ اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نےمکہ مکرمہ کی مساجد کے اماموں اور...