کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میں قائم ایک اہم ادارہ کراچی پورٹ ٹرسٹ جس کے ملک بھر میں کوئی ذیلی دفاتر نہیں ہیں اس نے 148 بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ان بھرتیوں میں40 ڈرائیوروں کی بھرتی ہو گی جس میں شہری سندھ کے صرف 3 امیدوار کو بھرتی کیا جائے گا۔ 28 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور بھرتی کیے جائیں گے۔ اس میں شہری سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے اپلائی کرنے کے مجاز نہیں جبکہ 80 فائر مین جو بھرتی کیے جائیں گے وہ مقامی بنیادوں پر بھرتی ہونگے۔ مذکورہ پوسٹیں عموماً مردوں کے لیے تصور کی جاتی ہیں مگر حیرت انگیز طور پر ان بھرتیوں میں نہ صرف خواتین کا 10 فیصد اور "معذور" افراد کا 2 فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ 40 ڈرائیوروں کا کوٹہ کچھ یوں ہے: میرٹ (2)، پنجاب (20)، شہری سندھ (3)، دیہی سندھ (5)، خیبرپختونخوا (4)، بلوچستان (3)، فاٹا اور آزاد جموں کشمیر ایک ایک، اسی طرح 28 فائر ٹینڈرز ڈرائیوروں کی بھرتی کا کوٹہ میرٹ (15)، پنجاب (6)، دیہی سندھ، کے پی کے اور بلوچستان دو دو اور اے جے کے ایک۔ شہری سندھ کا کوئی کوٹہ نہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 اپریل ہے۔ اسی طرح مزکورہ ادارہ تین میڈیکل افسر بھی بھرتی کرے گا جس میں شہری سندھ کا کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ اس بھرتی کا کوٹہ میرٹ 1، پنجاب 1، اور بلوچستان 1 مختص رکھا گیا ہے۔
مکہ مکرمہدنیا بھر سے آئے 13 لاکھ سے زائد عازمین حج مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کیا، پاکستان سے...
بیجنگ چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیجنگ میں واقع انتہائی محفوظ اور عام طور پر بند رہنے...
کراچییونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200بچے شہید ہو چکے...
کراچی سندھ اسمبلی ، کھیلوں کے میدان میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں۔ پی ایس 93میں 3گراؤنڈ ہیں تینوں میں بچت...
کراچیپاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 409 پروازیں آپریٹ جبکہ اندرون ملک کی 14 اور امارات کی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے تبادلوں اور تعیناتوں کے احکامات جاری کر دیے...
کراچی انمول عرف پنکی منشیات کیس میں 4افراد کے نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست...
راولپنڈی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر...