اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈ کی بروقت فراہمی کا امکان معدوم ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈ کی منظوری دینے کا آپشن ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابھی تک کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 10اپریل تک فنڈز الیکشن کمیشن کو فراہمی کے احکامات دے رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کو ای سی سی نے الیکشن کمیشن کی47 ارب کی ڈیمانڈ میں سے 15ارب کی منظوری دی تھی۔ای سی سی کی طرف سے منظور کردہ 15 ارب روپے جنرل الیکشن کے لیے نہیں تھے۔
جدہ اس سال مسجد نمرہ سے خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دینگےمسجد الحرام اور مسجد نبوی میں...
کراچی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا...
کراچی ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا، مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
کراچی امریکی خواتین میں ملک چھوڑنے کا رجحان بڑھنے لگا، ٹرمپ کی سیاست بھی اہم وجہ، خواتین کے حقوق اور سیاسی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے...
نیویارک امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق، سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے دونوں...
مکہ مکرمہ اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نےمکہ مکرمہ کی مساجد کے اماموں اور...