بیجنگ (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اسپیکر پارلیمنٹ اور تائیوانی صدر کی ملاقات کے بعد چین نے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں شروع کردیں ، یہ مشقیں تین دن تک جاری رہیں گی، چین کی فوج کے ایک ترجمان شی یی نے سنیچر کو کہا کہ ’یہ مشقیں ’تائیوان کی آزادی‘ کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے درمیان ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف ایک سخت انتباہ جاری کرنے کے لئے ہیں۔‘چین کی میری ٹائم اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ پیر کو فوجیان کے ساحل پر براہ راست فائر مشقیں کی جائیں گی۔چین نے تائیوان کی صدر اور امریکی ایوان کے سپیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد خود مختار جزیرے کی حکومت کو ’سخت پیغام‘ جاری کیا تھا۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یونائیٹڈ شارپ سورڈ‘ کے نام سے موسوم یہ تین روزہ آپریشن پیر تک چلے گا۔تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ انہوں نےجزیرے کے اطراف میں ایک اور چینی جنگی جہاز اور 29لڑاکا طیارے دیکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکمران جماعت جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے عالمی سلامتی اور ڈولپمنٹ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق فوج کے ترجمان شی یی نے کہا کہ یہ مشقیں ’آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود میں جزیرے کے شمالی اور جنوبی ساحلوں سے دور اور جزیرے کے مشرق میں ہوں گی۔‘مقامی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مشق میں پیر کو چین کے فوجیان صوبے کے ساحل پر ’لائیو فائر ڈرلز‘ بھی شامل ہوں گی جو تائیوان کے بالکل سامنے واقع ہے۔
کراچی بھارت میں ڈیزل فروخت پر پابندیاں، یومیہ خریداری 200لیٹر تک محدود،مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث ملک میں ڈیزل...
کراچی مزدور رہنمائوں نے وفاقی بجٹ یکسر مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز لیبر بیورو سندھ...
کراچی ایران جنگ سے مشرقِ وسطیٰ کو 50 سال کا سب سے بڑا معاشی جھٹکالگاہے۔توانائی اور برآمدات میں شدید...
کراچی سابق اسپینش وزیراعظم کیخلاف نئی تحقیقات شروع، دفتر سے 12 لاکھ یورو کے زیورات برآمد، ٹیکس فراڈ اور...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فنانس بل 2026-27پر میڈیاٹیکنیکل بریفنگ اپنی بجائے ایک ٹیم...
کراچی ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد خان نے تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پیز کے...
کراچی اعلیٰ درجے AIماڈلز عالمی مالیاتی نظام کیلئے خطرہ ، آئی ایم ایف کی وارننگ، فنڈ سربراہ کرسٹالینا جارجیوا...
کراچی الزامات کی منظم مہم، آکسفورڈ یونین کی فلسطینی صدر کامستعفی ہونے سے انکار، عدم اعتماد کی تحریک ناکام،...