الجیرز(این این آئی)الجزائر کے شیخ ولید مھساس کے کندھے پر بلی کے آ جانے اور نماز تراویح کے دوران انہیں چومنے کے منظر نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو لطف لے کر بیان کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ایک بڑے طبقے نے واقعہ ویڈیو میں دلچسپی لی۔ ایک روز گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر تبصرے جاری رہے۔ خاص طور پر شیخ ولید مھساس کے رویے کی تعریف بھی کی گئی۔ امام کی ثابت قدمی، سکون اور ہلے جلے بغیر تلاوت جاری رکھنے کو سراہا جا رہا ہے۔اس واقعہ کا جہاں دنیا بھر میں خوب چرچا ہوا ہے وہیں اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کے ذہن میں سوالات بھی پیدا ہو رہے ہیں کہ بلی کے امام صاحب پر چڑھ دوڑنے اور انہیں چاٹنے اور امام صاحب کے بلی کو پیار کرنے کے باوجود کیا نماز درست ہو جائے گی؟ یہ سوال بھی شد ومد کے ساتھ اٹھایا جا رہا اور لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے کہ بلی کے جسم کو چھونے کے بعد شیخ ولید مھساس کا وضو ٹوٹ تو نہیں گیا تھا۔اس حوالے سے اب مصری دارالافتا نے کہا کہ جمہور فقہا کے نزدیک گھریلو بلیاں خالص ایسے جانور ہیں جن کو پالنا اور انہیں اپنی ملکیت میں رکھنا جائز ہوتا ہے۔مصری دار الافتا نے بلیوں کی پاکیزگی کا اندازہ احادیث مبارکہ کی معروف سنن اربعہ یعنی ترمذی، ابو داد ، ابن ماجہ اور نسائی چار کتابوں میں ذکر اس حدیث شریف سے بھی لگایا جس میں کبشہ بنت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ وہ ابن ابی قتادہ کے ساتھ تھیں۔
مکہ مکرمہدنیا بھر سے آئے 13 لاکھ سے زائد عازمین حج مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کیا، پاکستان سے...
بیجنگ چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیجنگ میں واقع انتہائی محفوظ اور عام طور پر بند رہنے...
کراچییونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200بچے شہید ہو چکے...
کراچی سندھ اسمبلی ، کھیلوں کے میدان میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں۔ پی ایس 93میں 3گراؤنڈ ہیں تینوں میں بچت...
کراچیپاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 409 پروازیں آپریٹ جبکہ اندرون ملک کی 14 اور امارات کی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے تبادلوں اور تعیناتوں کے احکامات جاری کر دیے...
کراچی انمول عرف پنکی منشیات کیس میں 4افراد کے نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست...
راولپنڈی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر...