شہر کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

09 اپریل ، 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر کے مختلف مقامات سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ نواں کوٹ سکیم موڑ کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش ملی۔کریم بلاک مارکیٹ مسلم ٹاون کے قریب سے بھی بوسید ہ لاش ملی ۔ گلبرگ ایف سی کالج نہر کنارے نامعلوم 35 سالہ شخص اور نواب ٹاؤن رسول پورہ میں کوڑے کے ڈھیر سے 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق چاروں افراد نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں ان کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے ۔ لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔