117لٹرناقص کوکنگ آئل 62 ہزار لٹرسے زائد دودھ تلف

09 اپریل ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سحر و افطار کے دوران شہر میں 3463 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔1180 فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاحی نوٹس جاری کیے۔ قوانین پر عمل نہ کرنیوالے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی راجہ جہانگیر انو ر کے مطابق کل 463 فوڈ بزنس آپریٹرز کو 51 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے اور قوائد و ضوابط کی ضلاف ورزی کرنے والے پانچ یونٹس کی پروڈکشن پوائنٹس کو اصلاح تک بند کر دی گئی۔ 117 لٹر ناقص کوکنگ آئل کو تلف کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ62 ہزار 430 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو بھی تلف کر دیا گیا۔