سی سی پی او نے زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی تیمارداری کی

09 اپریل ، 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ جناح ہسپتال گئے انہوں نے زخمی ہیڈ کانسٹیبل احسان کی تیمار داری کی۔ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس پی آپریشنز صدر وقار کھرل،ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی چوہنگ سمیت متعلقہ پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔