نشتر کالونی، ڈاکوئوں نے فیکٹری منیجر سے 27لاکھ چھین لئے ، دیگر علاقوں میں 8وارداتیں

09 اپریل ، 2023

لاہور،کاہنہ( کرائم رپورٹرنامہ نگار) تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ اعظم چوک کے قریب گارمنٹس فیکٹری کا منیجر عباس گلبرگ کےنجی بنک سے 27لاکھ روپے نکلواکرفیکٹری جارہا تھاکہ رنگ روڈ کماہاں کے قریب پیچھا کرتے2موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 27لاکھ روپےچھین لیے۔چوہنگ کے علاقہ میں ندیم کے اہلخانہ سے 4 لاکھ روپے اور دیگر سامان،نواب ٹاون میں عابد سے 2لاکھ روپے کا سامان،ڈیفنس میں اختر کے اہلخانہ سے 6 لاکھ روپے کا سامان،شاہدرہ میں سلیم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کا سامان،راوی روڈ میں شاہد کے اہلخانہ سے 4 لاکھ روپے کا سامان،اقبال ٹاون میں ناصر کے دفتر سے 2 لاکھ روپے کا سامان،جنوبی چھاونی میں امجد کے گھر والوں سے 3 لاکھ روپے ،گلبرگ میں اکرم سے 2 لاکھ اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس،جنوبی چھاونی، ماڈل ٹاون، ملت پارک، راوی روڈ اور رائے ونڈ سے گاڑیاں جبکہ مناواں، وحدت کالونی، ہئیر، کاہنہ، سمن آباد،مزنگ،ریس کورس اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔