کروڑوں کی منشیات برآمد، 3خواتین سمیت 4ملزم گرفتار

09 اپریل ، 2023

لاہور (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) نارکوٹکس یونٹ نے کروڑوں روپے کی 40کلو چرس اور3کلو افیون برآمدکر لی ہے ۔عبدالزراق اور ماریہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا ۔ہنجروال پولیس نےجمیلہ بی بی کو گرفتار کر لیا ۔ 1510 گرام چرس بر آمد کرلی۔شاد باغ پولیس نے 3 کلو چرس اور الیکٹریکل کانٹے برآمدکرلیا ملزمہ شگفتہ عرف منی کوگرفتارکرلیا۔