ایک ہفتے میں 3خواتین سے زیادتی

09 اپریل ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں ایک ہفتے میں 3سے زائد خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں دو ملزمان نے بیوہ خ کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایااوراسکی ویڈیوبنائی ۔علاوہ ازیں باغبانپور میں ملزم ارسلان نے اپنے محلے کی لڑکی سے زیادتی کی۔ا قبال ٹائون کے علاقے میں شوبز سے وابستہ خاتون کو ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کا کہنا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ سے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔