یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام بین المکاتب قرآت مقابلوں کا انعقاد

09 اپریل ، 2023

لاہور (پ ر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے بین المکاتب قرآت مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 54اداروں کے طلبا نے حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت چیئر پرسن یونیک گروپ سعدیہ خرم نے کی جبکہ نعت خواں بینش ملک نے بطور مہمان گرامی شرکت کی۔ جماعت سوئم سے پنجم تک کے طلبا کی کیٹگری میں یونیک مہران بلا ک کیمپس کے حمزہ وسیم پہلے،یونیک ویسٹ ووڈ کالونی کیمپس کی ازکا سلمان دوسرے اوریونیک ای ایم ای کیمپس کے محمد زین تیسرے نمبر پر رہے۔جماعت ششم سے ہشتم تک کے طلبا کی کیٹگری میں یونیک نشیمن اقبال کیمپس کے شہاب الدین پہلے، یونیک شاہ جمال کیمپس کے عمیر شاہ دوسرے اوریونیک مہران بلاک کے حسنین محی الدین تیسرے نمبر پر رہے۔