سپریم کورٹ کے متنازع ججوں کومستعفی ہوجاناچاہیے،ن لیگ

09 اپریل ، 2023

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازع ججوں کو مستعفی ہوجاناچا ہیے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو بیرونی قوتوں کو ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت بیرونی ادارے نت نئی شرائط پیش کر کے پاکستان اور اس کے اداروں پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملکی مفاد کیخلاف باتیں منوائی جا سکیں۔