نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ دہشت گردی ہے،مرکزی مسلم لیگ

09 اپریل ، 2023

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ دہشت گردی ہے۔رمضان المبارک میں قبلہ اول پر حملہ دنیا کے امن کو خطرے ڈالنے کی سازش ہے۔