مسرت جمشید ،بلاول بھٹوپرتنقید کرکےاپنے قدکاٹھ سے بڑی باتیں مت کریں ،نرگس فیض ملک

09 اپریل ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ محض عمران خان کی قربت حاصل کرنے کے لیے حقیقی نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنا بند کردیں ۔مسرت جمشید چیمہ اپنے قد کاٹھ سے بڑی بڑی باتیں کرنا بند کردیں ۔