مصوری کامعاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے، سلیم ساگر

09 اپریل ، 2023

لاہور(شوبز رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگر نے کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں واقع الحمراء آرٹ میوزیم نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے، ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہےفن پارے اعلی ٰ انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے الحمرا آرٹ میوزیم کے دورہ کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے۔