غزوہ بدرا سلامی تاریخ کاعظیم اورتاریخ ساز معرکہ ہے،جماعت اسلامی

09 اپریل ، 2023

لاہور ( نیوزرپورٹر )امیر جما عت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غزوہ بدراسلامی تاریخ کا عظیم اور تاریخ ساز معرکہ ہے۔غزوہ بدر رسولِ اکرم ؐ کی عسکری و دفاعی حکمتِ عملی کا عظیم مظہرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سمن آباد ارشد چوہدری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، امیدوار پی پی 170 شاہد نوید ملک نے بھی خطاب کیا۔ افطار ڈنر میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت بھی غزوہ بدر کے مشن پر غلبہ دین کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ مزید برآں سیکر ٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ،صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور عظمی عمران ن یوم بدر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ معرکہ بدر یوم الفرقان ہے جو حق وباطل کا فرق واضح کر دینے والا دن ہے۔