تحریک انصاف مشائخ عظام کےزیراہتمام افطاری وسحری کیمپ

09 اپریل ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف مشائخ عظام کے زیر اہتمام زمان پارک میں کارکنان کی افطاری اور سحری کیلئے کیمپ لگا دیا گیا ہے کیمپ کا افتتاح سینٹر اعجاز چودھری اور اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان نے کیا افتتاحی تقریب سے مرکزی صدر مشائخ عظام پیر سید محمد حبیب عرفانی سینٹر اعجاز چوہدری اور غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پوری قوم عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے حقیقی آزادی کے حصول کے لیے عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کیا آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کیلئے قوم کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گی امپورٹڈ جرائم پیشہ ٹولہ عدلیہ پر حملہ آور ہے موجودہ حکمران مافیا کی مک مکا کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے ملک پر مسلط نون لیگ اور پیپلر پارٹی کا مجرم ٹولہ ایک دوسرے کو بچانے اور اپنی لوٹ مار کو تحفظ دینے میں لگا ہوا ہے حکمرانوں نے اپنی چوری کو بچانے اور احتساب سے بچنے کے لیے نیب کا ادارہ پہلے ہی ختم کر دیا ہے آئین شکن حکمران ٹولے کا سیاہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔