لاہور(خصوصی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف مشائخ عظام کے زیر اہتمام زمان پارک میں کارکنان کی افطاری اور سحری کیلئے کیمپ لگا دیا گیا ہے کیمپ کا افتتاح سینٹر اعجاز چودھری اور اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان نے کیا افتتاحی تقریب سے مرکزی صدر مشائخ عظام پیر سید محمد حبیب عرفانی سینٹر اعجاز چوہدری اور غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پوری قوم عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے حقیقی آزادی کے حصول کے لیے عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کیا آئین کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کیلئے قوم کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گی امپورٹڈ جرائم پیشہ ٹولہ عدلیہ پر حملہ آور ہے موجودہ حکمران مافیا کی مک مکا کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے ملک پر مسلط نون لیگ اور پیپلر پارٹی کا مجرم ٹولہ ایک دوسرے کو بچانے اور اپنی لوٹ مار کو تحفظ دینے میں لگا ہوا ہے حکمرانوں نے اپنی چوری کو بچانے اور احتساب سے بچنے کے لیے نیب کا ادارہ پہلے ہی ختم کر دیا ہے آئین شکن حکمران ٹولے کا سیاہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
لاہوروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ہیلی کالج آف کامرس میں جدید ترین ایگزیکٹو...
لاہور سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2025 کے عملی امتحانات کا آغاز...
لاہور پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کانفرنس ہوئی ۔ CO2 ٹاکس کے موضوع پر...
لاہور پاکستان ریلویز نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لاہور سے وزارت ریلوے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کر...
لاہور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں اپ سائن برطانیہ کے اشتراک سے سٹیم ایجوکیشن ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔...
لاہور مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےt کہا کہ گندم...
لاہور ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد امین نےساندہ کی حدود میں دوست کو فائر کرکے قتل کرنے والے مجرم محمد فائز کو...
لاہوراقبال ٹاون پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار اعجاز کو گرفتار کر لیا ۔