محکمہ زراعت پنجاب اور کیبی میں مفاہمتی یاداشت

09 اپریل ، 2023

لاہور(پ ر) محکمہ زراعت پنجاب اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل (کیبی) کے مابین فوڈ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے " پلانٹ وائز پلس پروگرام" کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کی رو سے محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل مل کر کام کریں گے اور پلانٹ کلینکس کے نیٹ ورک کو ڈیجیٹلائز کرکے ای۔پلانٹ کلینکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے کاشتکارو ں کو فصلوں کی بیماریوں کی تشخیص میں آسانی ہوگی اور ملکی فوڈ سیکیورٹی کے حصول میں مدد ملے گی۔