روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اوریونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

09 اپریل ، 2023

لاہور (کلچرل ونگ)  روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک سکول پیراگون اور ویلنشیاء ٹاؤن کیمپس کے طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی ۔ صدارت چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ۔ وائس ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان اور ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ریاض احمد ہاشمی تھے۔ پروفیسر طاہر بخاری پروجیکٹ ڈائریکٹر یونیک گروپ،اشعر جمیل خان پروجیکٹ ڈائریکٹر یونیک گروپ،پروفیسر سبطین بخاری،محمد عبداللہ جی ایم یونیک پبلی کیشنز،پروفیسر ریاض الحق ہیڈ پروموشنز اینڈمیڈیا کمیونیکیشن،پروفیسر حما د حسن پرنسپل کوآرڈینیشن یونیک گروپ ودیگر مہمانان گرامی ،اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو معاشرے میں ایک دوسرے کے حقوق وفرائض کا ادارک رکھتے ہوں ۔ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کہاکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی موثر رہنمائی سے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جاسکےگا ۔ پروفیسر امجد علی خان نے کہا کہ علم انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔ پروفیسر وسیم انور چوہدری نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد محض انعامات تقسیم کرنا نہیں بلکہ طلبا کے درمیان صحت مند مقابلے کی فضاء قائم کرنا اور نمایاں کار کردگی سے محروم رہنے والے طلبا میں آئندہ بہتر کارکردگی دکھانے کے جذبہ کو ابھارنا ہے ۔ اشعرجمیل خان اورسید طاہر بخاری نے بھی خطاب کیا پروفیسر ریاض ،پروفیسر سید حسنین بخاری ،یونیک ویلینشیاکیمپس کے پرنسپل پروفیسر رانا حسنین ، کلاس انچارجز ، کلاس ٹیچرز نے شرکت کی ۔یونیک پیراگون کیمپس سے جماعت دوئم سے پنجم تک پہلی پوزیشن حاصل کر نے والوں میںدانیہ امان اور سلمان گل ، ساجوارحمن ، ارفع نور اور عبدالمنا ن شامل ہیں ۔جماعت ششم سے ہشتم تک گرلز کیمپس سے مریم اجمل، حلیمہ نادر اورعمریحہ عامر جبکہ بوائز کیمپس سے محمد حارث صدیق ، محمد خرم اورریان احمد نے اول پوزیشن حاصل کی ۔یونیک ویلینشیا کیمپس سے جماعت دوئم سے پنجم تک پہلی پوزیشن حاصل کر نے والوں میںمحمد عمر حسن ،محمد عظیم مشتاق ، محمد عمران صدیق اور ساجد مجید شامل ہیں۔جماعت ششم سے ہشتم تک گرلز کیمپس سے فجر حسین، زینب افتخاراورمریم عارف جبکہ بوائز کیمپس سے عتیق الرحمن ، محمد اسلم ندیم اور کاشف علی نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ ۔ پروگرام کا اہتمام سلیم کامران گروپ انچارج جنگ کلچرل ونگ نے کیا جبکہ کوآرڈینیٹر محمد ذیشان تھے۔