جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کی شرکت ،پی ایچ ایف کا وزارت سے رابطہ

09 اپریل ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کی شرکت میں حائل مالی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےپاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے، پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی عمان روانگی پر ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور دیگر اخراجات پر ساڑھے تین کرووڑ روپے آئیں گے، فیڈریشن نے اپنے طور پر بھی فنڈ کا بند و بست کررہی ہے، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈ ئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے اس سلسلے میں بین الصوبائی رابطے کی وزارت سے بھی بات چیت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جونیئر ایشیا کپ میں عدم شرکت سے ورلڈ کپ میں رسائی کا موقع مل سکتا ہے۔