دورۂ بنگلہ دیش، پاکستان انڈر 19 ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

09 اپریل ، 2023

لاہور،کراچی(نیوزرپورٹر،اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے دورے کے لئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ قومی کرکٹ اکیڈمی میں جاری کیمپ کے پہلے سیشن میں کوچ صبیح اظہر اور ٹیم منیجر توصیف احمد نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔